اداکارہ لیلی صدیقی نے نشہ شروع کر دیا

سٹیج ڈرامہ ’’چن دی چاندنی‘‘میں نشیء کا کردار عوام میں مقبول ہو گیا

اداکارہ لیلی صدیقی نے ڈرامہ ’’چن دی چاندنی ‘‘میں ایک نشئی لڑکی کے کردار میں بہترین پرفارمنس دے کر حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔اداکارہ لیلی صدیقی جوکہ الحمرا میں ڈرامہ ’’چن دی چاندنی ‘‘ میں ایک نشئی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں ۔اداکارہ نے بتایاکہ میں نے درجنوں منفرد کردار ادا کیے ہیں مگرایک نشئی لڑکی کاکردار میرے لیے بہت چیلنجنگ تھا کیونکہ میں نے اس سے قبل کبھی بھی نشئی لڑکی کاکردار ادا نہیں کیا تھا مجھے خوشی ہے کہ پورا ہال میرے لیے تالیاں بجاتا ہے اس کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے میں نے کئی نشیؤں کی ویڈیوز دیکھے اور کئی نشئیوں کی لائیو گفتگو بھی سنی ، پھر جاکر میں نے وہی چال ڈھال اپنائی اور فائنلی عوام کی پسندیدگی ملنے سے مجھے میری محنت کا ثمر مل گیا۔ لیلی صدیقی کامزید کہناتھاکہ میری ہمیشہ خواہش رہی کہ منفرد اور معیاری کام کروں جس سے میر ی شناخت ایک ورسٹائل اداکارہ کے طور پر کی جاسکے اور شکر ہے کہ اس ڈرامہ میں میری یہ خواہش پور ی ہوئی ہے ۔

شیئرکریں