والدین سے محبت کے اظہار کے لیئے ’’انڈس میوزیکل ایوارڈ شو‘‘

تقریب میں سیاسی، سماجی، رہنماوں کے علاوہ پاک آرمی سے وابستہ افراد کی شرکت

فنکاروں کی پرفارمنس کے دوران شائقین جھومتے رہے، اور والدین سے محبت کے اظہار میں آنسو بہاتے رہے

رپورٹ، انجم شہزاد

والدین کا کردار ہماری زندگی میں بہت اہم ہے، خاص کر جب وہ بوڑھے ہو جاتے ہیں تو وہ دوبارہ بچوں جیسے ہو جاتے ہیں، یعنی ہماری توجہ چاہتے ہیں، ہمارا مشرقی معاشرہ آج بھی روایات کا پاسدار ہے، جوائنٹ فیملی سسٹم ہے، جس کی وجہ سے اکثر والدین بچوں کے ساتھ ہی رہتے ہیں، یا بچے والدین کے ساتھ رہتے ہیں، مگر مغربی معاشرہ میں ایسا کوئی تصور نہیں، وہاں اولڈ ایج ہو م بنائے جاتے ہیں، وہاں اولاد خود والدین کو خوشی سے چھوڑ کر آتے ہیں، جبکہ مشرقی معاشرے میں والدین کی خدمت کی جاتی ہے، ان سے دعائیں لی جاتی ہیں، مگر جیسے ہاتھ کی پانچوں انگلیاں ایک جیسی نہیں پاکستان میں بھی اکثر والدین اولاد کی محبت سے محروم رہ جاتے ہیں، اس میں بہت سے عوامل کارفرما ہوتے ہیں، مگر کچھ درد دل رکھنے والے ایسے بھی ہیں جو اب بھی بزرگوں کے لیئے اپنے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں، ایسے ہی انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن سے وابستہ افراد ہیں، جو بزرگ مرد خواتین کا درد دل میں محسوس کرتے ہیں، اور ان کی ہر طریقے سے امداد کرتے ہیں، گزشتہ دنوں انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن اور کاماری ایڈ کے زیر اہتمام والدین کی محبت نوجوانوں کے دلوں میں زندہ کرنے کے لیئے اسلام آباد میں انڈس میوزیکل اینڈ ایوارڈ شوکا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ پاکستان آرمی کے آفیسرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔فنکاروں کی اعلیٰ پرفارمنس پر شائقین کبھی ہنسے اور کبھی والدین کی یاد میں روتے نظر آئے تقریب کا آغاز ماں کے کلام سے حسن آفریدی نے کیا جس پر بعد ازاں سنگرز کامران کامی، امیر احمد،نصیر احمد خواجہ، عینی گوہر ، کمال خان، ماہ نورعلی، طارق پیرزادہ، علیزے راجپوت اور محسن پاشا نے مختلف سونگ گا کر شائقین کا دل جیتا، اسلام آباد میں منعقد ہونے والے انڈس میوزیکل اینڈ ایوارڈ شو کو پاکستان کے تمام نجی ٹی وی چینلز نے بھرپور کوریج کی اس موقع پر مہمانان خصوصی یوسف خان ہوتی مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق، حاجی گلزار اعوان ایم این اے PPP، ڈاکٹر وقار الدین ڈی آئی جی اسلام آباد، لیفٹنٹ کرنل انجم چغتائی ، لیفٹنٹ کرنل محمد عنائت گوندل ،برگیڈیئر سکندر علی ، کرنل جاوید اقبال بنگش ، کرنل محمد اعزاز خان، کرنل حامد نعیم اور ڈاکٹر خالد سعید نے اپنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سربراہان کامران حیات اور اسد اکرام بیگ نے پاکستان میں نئی نسل کے لئے بچوں اور والدین کی محبت پر جو پروگرام کا انعقاد کیا ہم اس پر بہت مشکور ہیں کہ ہمیں ایسے پروگرام میں شرکت کر کے ہمیں اپنے والدین سے محبت کے اظہار کرنے کا موقع ملا۔ اسد اکرام بیگ نے انڈس ہوم کے بارے میں بتایا ہمارا مقصد فنڈ اکٹھا کرنا نہیں بلکہ اپنی طرز پر خود الحمد للہ 50کے قریب بزرگ لوگوں کی رہائش ،گھریلوضروریات و میڈیسن مہیا کر رہے ہیں ہمار ا مقصد دنیا میں نام بنانا نہیں بلکہ اللہ اور اس کے نبیﷺ کی محبت اور خوشنودی حاصل کرنا ہے ہماری ٹیم کے لوگ اپنی سطح پر خود کار طریقہ سے اس تمام معاملات کو مینج کر رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹر نیشنل آرگنائزر کامران حیات نائب صدر انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کہا ہمارے والدین ہم سے کچھ نہیں لیتے ان کو اس عمر میں ہم سے صرف ہماری خوشیاں عزیز ہیں کیا ہم اپنے بزرگوں کو اپنی مسکراہٹ بھی نہیں دے سکتے۔اس رنگا رنگ تقریب کو فنکاروں نے چار چاند لگا کر سجایا تقریب کو انٹرنیشنل میعارکے مطابق منعقد کیا گیا، کیونکہ کاماری ایڈ کے روح رواں انٹرنیشنل سطح پر بہت سے ایونٹ منعقد کر چکے ہیں، گانوں اورپرفارمنس کے ساتھ ساتھ ایوارڈ ز بھی دئیے جاتے رہے۔ اس شاندار تقریب کی کمپیئرنگ کامران حیاتنے کی جبکہ ان کا ساتھ دیا سینئر اینکر ڈاکٹر فریحہ امین، مینال خان، صبا احمد اور زارا خان نے۔ہال میں موجود شائقین نے دل کھول کر فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کی اختتام پر انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے کھانے کا بھرپور اہتمام کیا۔

شیئرکریں
  • 6
    Shares