عاصمہ راج نے USAid کی TVC مکمل کروادی،

لاہور(شوبزرپورٹر)اداکارہ و ماڈل عاصمہ راج نےUSAid کی TVC مکمل کروادی،تفصیلات کے مطابق اس TVC کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مکمل کی گئی۔اس TVC کی ڈائریکشن ڈاکٹر عادل نیازی نے دی ہے۔ایک ملاقات کے دوران عاصمہ راج نے بتایا کہ یہ TVC فیملی پلاننگ سے متعلق بنائی گئی ہے جس میں لوگوں کو فیملی پلاننگ بارے آگاہی اور افادیت بتائی گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں عاصمہ راج نے کہاکہ ان دنوں وہ اپنے برانڈشوٹس اور کمرشلز میں مصروف ہو چکی ہیں ۔ان مصروفیات کی بنا ء پر وہ اپنے ٹی وی سیریل کو وقت نہیں دے پا رہی ہیں۔

شیئرکریں