ماہنامہ’’زنجیر‘‘ کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی،

پلاک میں منعقد کی جانیوالی اس ریلی میں میگھا،طارق طافو،لائبہ خان،شیبا بٹ،حیدر سلطان سمیت دیگر شوبز شخصیات کی شرکت،

لاہور(شوبزرپورٹر)ماہنامہ زنجیر کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی ،شوبز و صحافت سے وابستہ افراد کی شرکت،تفصیلات کے مطابق اس اظہار یکجہتی ریلی میں گلوکارہ میگھا،طارق طافو،لائبہ خان،بیاخان،حیدرسلطان،شیبا بٹ،مہرین ،ظفر عباس کھچی،جانوبابا،ٹائیگر شاہ،غلام مصطفٰی،انجم شہزاد،شکیل زاہد،زین مدنی،ڈاکٹر منور چاند،جراررضوی،کاظم وحید،فوزیہ مہر،پرویزظہیر،نصیرمغل،شیخ بلال احمد،جمیل شاد،بابرانجم،بلاول علی خان،علی،خاورنعیم ہاشمی سمیت دیگراداکاروں وصحافیوں نے شرکت کی،اس موقع پر میگھا اور طارق طافو نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیئے اپنے ملی نغمے بھی سنائے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے اگر ہم امن کی بات کررہے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ڈر گئے ہیں اور جواب دینا نہیں جانتے وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی پائیلٹ کو واپس بھیج کر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے نہ کہ جنگ کا۔

شیئرکریں