علی شفقت کا صوفی کلام’’الف اللہ‘‘ ہیش سٹیریو نے ریلیز کردیا۔

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف گلوکار علی شفقت کا نیا صوفی ویڈیو’’الف اللہ‘‘ سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ رات ہیش سٹیریو نے یوٹیب و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے اس ویڈیو کے ریلیز ہوتے ہی اسے دیکھنے والوں کی تعداد6 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ایک ملاقات کے دوران علی شفقت نے بتایاکہ ان کا یہ صوفی ویڈیو لاہور کے مشہور تاریخی مقامات پر بنایا گیا تھا اور اس میں سب سے زیادہ لاہور کی لوکیشنز استعمال کی گئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں علی شفقت نے بتایاکہ حضرت سلطان کے اس صوفی کلام کا میوزک انہوں نے خود تیار کیا ہے جبکہ اس کے ڈی اوپی اعظم صادق ہیں۔اسکی کپموزیشن جبار جھاریاں نے کی ہے۔علی شفقت نے مذید کہاکہ اس صوفی کلام کی پسندیدگی پر وہ تمام پرستاروں کے مشکور ہیں ان کا نیا ویڈیو’’ٹھگے گئے آں‘‘ بھی مکمل کیا جاچکاہے اور اسے بھی جلد ہیش سٹیریو ریلیز کرے گی۔

شیئرکریں