ایم ڈی پروڈکشنز اور مومل انٹرٹینمنٹ کے بینرز تلے بننے والی نئی ڈرامہ سیریل’’جال ‘‘

لاہور(شوبزرپورٹر)ایم ڈی پروڈکشنز اور مومل انٹرٹینمنٹ کے بینرز تلے بننے والے نئے ڈرامہ سیریل’’جال ‘‘ ایک ایسے بدنصیب باپ اور اس کی بڑی بیٹی کی کہانی ہے جن کے ساتھ بے رحم قسمت عجیب کھیل کھیلتی ہے ۔ ہم ٹی وی سے نشر ہونے والے اس ڈرامے کی کہانی دو دوستوں ارشد احمد اور جمیل صدیقی کے خاندانوں کے گرد گھومتی ہے ۔ ارشد احمد کا بیٹا ارسل بچپن ہی سے جمیل صدیقی کی بڑی بیٹی عیشاء کا گرویدہ ہوتا ہے ‘ اس کی قسمت اس وقت کھل جاتی ہے جب اس کا باپ ارسل کیلئے عیشاء کا ہاتھ مانگتا ہے اور جلد ہی ان دونوں کا نکاح کردیا جاتا ہے۔نکاح کے بعد ارسل کے رویئے میں تبدیلی آتی ہے اور وہ عیشاء کے مزاج سے بے زار ہونے لگتا ہے اور عین رخصتی کے دن اسے طلاق دینے کا فیصلہ کرلیتا ہے۔اس سارے قصے کے ڈانڈے عیشا کی چھوٹی بہن زونیا سے جا ملتے ہیں جس کا اسے خود بھی پتا نہیں ہے۔آخر وہ کیا بات ہے جس کی وجہ سے ارسل اپنی محبت سے بے زار ہوگیا؟کیسے زونیا انجانے میں بھی اپنی بہن کی خوشیوں کا گلا گھونٹتی ہے ؟جاننے کیلئے ڈرامہ سیریل ’’جال‘‘ صرف ہم ٹی وی پر ہر جمعہ کی شب 9:10پردیکھیئے۔اس ڈرامے کوسیما مناف نے تحریرکیا ہے اس کی ہدایات محسن طلعت نے دی ہیں جبکہ اس کی کاسٹ میں اداکارسنبل اقبال ‘ عمران اشرف ‘علی کاظمی‘سکینہ‘ خالد انعم‘ نوید رضا‘ انعم تنویر‘شبیر جان‘ فرح ندیم اور دیگر شامل ہیں۔

شیئرکریں