فنکار بیرون ملک اپنے ملک کا ثقافتی سفیر ہوتا ہے اور میں نے ہمیشہ بیرون ملک پاکستان کا نام اونچا کرنے کی کوشش کی ان خیالات کا اظہار دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی گلوکار جاوید باجوہ نے کیا

لاہور(شوبز رپورٹر)فنکار بیرون ملک اپنے ملک کا ثقافتی سفیر ہوتا ہے اور میں نے ہمیشہ بیرون ملک پاکستان کا نام اونچا کرنے کی کوشش کی ان خیالات کا اظہار دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی گلوکار جاوید باجوہ نے کیا، ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ گزشتہ دنوں انٹرنیشنل پاکستانی پرموٹر ، اور پنجاب میوزیکل گروپ کے چیف آرگنائزر نزاکت علی خان نے میرے اعزاز میں ایک شام منعقد کی،اس پر میں نزاکت علی خان کا ممنون ہوں، انہوں نے ہمیشہ ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا، اس سے پہلے نامور پاکستانی گلوکاراحمد نواز کے ساتھ منعقدہ شام میں بھی پرفارم کیا، بہت اچھا لگا، عوام نے میرے انداز گائیکی کو سراہا، ایک سوال کے جواب میں جاوید باجوہ نے کہا کہ دوحہ قطر کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی اپنے ملک کا نام روشن کیا، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ہمیشہ لائیو پرفارم کرتا ہوں، سی ڈی لاگا کے لپ سنک کرنا اچھا نہیں لگتا، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہت جلد پاکستان آکے اپنے نئے پراجیکٹس پر بھی کام سٹارٹ کروں گا، جبکہ اپنی کمپنی میلینیئم ایونٹس کے لیئے فنکاروں سے معائدے بھی کروں گا، کیونکہ ہم اپنے ملکی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر متعارف کروانا چاہتے ہیں،

شیئرکریں