RJ پروڈکشن نے اپنی نئی فلم’’زخم ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا۔ کائنات رانا،سکندرخان

سنسر کے بعد جلد فلم بینوں کی عدالت میں پیش کردی جائیگی۔

لاہور(شوبزرپورٹر)RJ پروڈکشن نے اپنی نئی اردوفلم’’زخم‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا،تفصیلات کے مطابق اس ٹریلر کو گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیاہے جبکہ اس سے قبل گذشتہ دنوں مقامی ہال میں بھی اس کے ٹریلر اور میوزک کی لانچگ کی گئی تھی جس میں فلم کی تمام تر کاسٹ پروڈیوسر کائنات رانا اور ہیرو و ہدائتکار سکندرخان ،گلوکارہ زیرک خان نے بھی شرکت کی اس موقع پر فلم کا ٹریلر حاضرین کو دکھایا گیا جسے بیحد پسند کیا گیا اس لانچنگ و ایوارڈ شومیں گلوکارہ زیرک خان نے فلم کے گانے بھی پرفارم کیئے جنہیں سراہا گیا۔ایک ملاقات کے دوران فلم کی پروڈیوسر و ہیروئین کائنات رانا نے بتایاکہ فلم کی تمام تر شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے ان دنوں اس کو سنسر سرٹیفکیٹ کے لیئے پیش کیئے جانے کی تیاریاں کی جاچکی ہیں انہیں امید ہے کہ ان کی یہ فلم ناراض فلم بینوں کو منانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔فلم کے ہدائتکار اور ہیرو سکندرخان نے بتایاکہ اس فلم کے ہر پہلو پر بہت محنت سے کام کیا گیا ہے اور ہراداکار نے اپنے کردار کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے اس فلم کو فلم انڈسٹری کی بحالی کا زریعہ سمجھ کر اسے بنایا ہے اور ہم اپنی اس کوشش میں ضرور کامیاب ہوں گے کیونکہ ابھی اس کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا گیاہے ا س سے ہمیں امید ہو چلی ہے کہ ہماری یہ کاوش ایک عرصے تک فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھے گی ہم اس فلم کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شیئرکریں
  • 3
    Shares