لاہور(شوبزرپورٹر)معروف گلوکار احمد نواز میوزیکل شو’’شام سہانی نائٹ‘‘میں اپنا رنگ جمانے دوحہ قطر پہنچ گئے،آج پرفارم کرینگے،تفصیلات کے مطابق گلوکار احمد نواز آج دوحہ قطر میں منعد کیئے جانیوالے میوزیکل شو’’شام سہانی نائٹ‘‘میں پرفارم کریں گے اس میوزیکل شوکا اہتمام ڈیسکون کے تعاون سے کیا جارہا ہے جس کے آرگنائزر دوحہ قطرمیں مقیم معروف انٹر نیشنل پرموٹر نزاکت علی خان ہیں۔اس شوکو پنجاب میوزک گروپ دوحہ آرگنائز کررہے ہیں۔روانگی سے قبل احمد نوازنے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ آج منعقد ہونیوالے اس شومیں ان کے ہمراہ دیگر گلوکار بھی پرفارم کررہے ہیں مگر ان کی خصوصی پرفارمنس ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں احمد نواز نے کہاکہ نزاکت علی خان ایک عرصہ سے دوحہ میں پاکستانی گلوکاروں کو پرموٹ کررہے ہیں اور ان کے زیرانتظام منعقد کیئے جانیوالے میوزیکل شوز اپنی مثال آپ ہیں اور وہاں کی کمیونٹی میں بیحد مقبول ہوچکے ہیں ۔ان کے منعقد کیئے جانیوالے شوزمیں پاکستان سے خصوصی طور پر گلوکاروں کو لیجایا جاتا ہے اور انہیں بین الاقوامی معیار کے شوزمیں پرموٹ کیا جاتا ہے پاکستانی گلوکار ان کے شوزمیں جی جان سے پرفارم کرتے ہیں۔

احمد نواز میوزیکل شو’’شام سہانی نائٹ‘‘میں اپنا رنگ جمانے دوحہ قطر پہنچ گئے۔
شیئرکریں