غزل شاہ نے تمام مہمانوں کا خود استقبال کیا، فنکاروں نے گیت سنا کر اور کامیڈی سے محفل کو زعفران زار بنائے رکھا،
سالگرہ تقریب الفلاح تھیئٹر میں منعقد ہوئی، جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ کے ساتھ بھی کیک کاٹا گیا
لائبہ خان اور ناصر بیراج کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا، فنکاروں کا ہلہ گلہ، ایسی تقریبات مل بیٹھنے کا بہانہ ہوتی ہیں
رپورٹ، انجم شہزاد
شوبز حلقوں میں سالگرہ تقریب آجکل ایسا فنکشن ہے جس میں رونق دیکھنے میں آتی ہے، ورنہ پہلے فلموں کی اوپننگ یا ایوارڈ شوزپر فنکاروں کا ہجوم دیکھنے میں آتا ہے، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ فنکار ایک دوسرے کو اپنی فیملی سمجھتے ہیں، جب بھی کسی فنکار کی سالگرہ ہوتی تو فنکار آپس میں خوب ہلہ گلہ کرتے ہیں، ایسی ہی ایک تقریب گزشتہ دنوں لاہور میں ہوئی، جس میں فلم، ٹی وی، سٹیج کے فنکاروں کے علاوہ صحافت اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، یہ سالگرہ تقریب تھی ماڈل اداکارہ، و گلوکارہ اور برکھا پروڈکشن کی سی ای او، غزل شاہ کی جنہوں نے شوبز حلقوں میں اپنے اخلاق کی وجہ سے اوراپنے کام کی وجہ سے میڈیا میں اپنا منفرد مقام بنایا ہے، غزل شاہ کی سالگرہ تقریب الفلاح تھیئٹر میں منعقد کی گئی، غزل شاہ تمام مہمانوں کو بذات خود ویلکم کر رہی تھی، سالگرہ تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض مقصود انور جانو بابا نے سر انجام دیئے جنہوں نے فردا فردا تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور تعارف بھی کروایا، تقریب میں سنگرز نے پرفارم بھی کیا جن میں ناصر بیراج اور دیگر شامل تھے، ناصر بیراج کی پرفارمنس کے دوران لائبہ خان بھنگڑا ڈالتی رہی، تقریب میں جن نامور افراد نے شرکت کی ان میں ڈاکٹر منور چاند،حسن عباس زیدی،یاسر جاوید،باؤ اصغر،علی عابدی، قربان پرنس، انجم شہزاد، ملک آصف شہزاد، سید ندیم عباس، طاہر بخاری، شہزاد فراموش، بیا خان، لائبہ خان، ظفر عباس کھچی، عمران شہزادہ، فوزیہ چوہدری، تبسم خان، گوشی رائے، مکھڑا جی، نعیم شوکی،شکیل زاہد، سمرین ملک، ذوالفقار، جانو بابا، نوری بٹ،سنی رحمان،مدثر ناز،سہیل پٹاکا،رمضان خان، اور دیگر شامل تھے، سہیل پٹاکا کی کامیڈی پر تقریب میں شامل افراد لگاتار تالیاں بجاتے رہے، ان کی دلفریب جگتوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے،جبکہ نعیم شوکی اور مکھڑا جی کی پرفارمنس بھی یادگار رہی، ان کی جگتوں نے سماں باندھ دیا، ہر طرف قہقہوں کی برسات دیکھنے میں آئی، سمرین ملک کی رقص پرفارمنس تقریب میں یادگار رہی، کچھ مہمان ساتھ ڈانس بھی کرتے رہے، اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منور چاند جو کہ الفلاح تھیئٹر کے پارٹنر بھی ہیں انہوں نے غزل شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی اور تھیئٹر کے چیئرمین ارشد چوہدری کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے یہاں پر سالگرہ تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی، سالگرہ تقریب میں پہلے فنکاروں کی پرفارمنس اور تصاویر بنائی گئی جس وجہ سے کیک بعد میں کاٹا گیا، مہمانوں نے غزل شاہ کو تحائف اور پھولوں کے گلدستے دیئے ، تقریب میں ،فنکاروں اور صحافیوں کے ہجوم میں غزل شاہ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا تو ہر طرف ہیپی برتھ ڈے کی آوازیں گونجنے لگیں، اس موقع پر غزل شاہ مہمانوں کو کیک کھلاتی رہیں، تصاویر کا سلسلہ ایک دفعہ پھر شروع ہوا ، اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے غزل شاہ نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی سالگرہ اپنی فنکار برادری اور میڈیا فرینڈز کے ساتھ مناتی ہوں میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اللہ پاک نے مجھے اتنے اچھے دوست دیئے جو میرے ہر دکھ درد میں میرے ساتھ ہوتے ہیں،اس لیئے میں اپنی خوشیاں بھی ان کے ساتھ ہی مناتی ہوں، اس موقع پر سینئر فنکارہ تبسم خان نے کہا کہ پہلے شوبز میں بہت تقریبات ہوتی تھیں مگر اب رونقیں نا ہونے کے برابر ہیں ایسی تقریبات میں ہی دوستوں سے ملاقات ہو جاتی ہے، ماڈل و اداکارہ لائبہ خان نے کہا کہ شوبز ہماری فیملی ہے، ہم اپنی فیملی سے زیادہ آپس میں زیادہ ٹائم گزارتے ہیں، تو پھر خوشیوں کو میں ساتھیوں کو کیسے بھول سکتے ہیں، غزل شاہ میری اچھی دوست ہے، آج اس کی سالگرہ میں بہت انجوائے کیا میری غزل شاہ کے لیئے بہت سی دعائیں ہیں،ناصر بیراج کا کہنا تھا کہ میں بھی ایسی تقریبات میں ضرور جاتا ہوں کیونکہ جب ہم دیگر تقریبات میں اکھٹے ہوتے ہیں تو جو ہماری ذاتی خوشی ہو اس سے دور رہنا ممکن نہیں ہوتا، غزل شاہ سب کے دکھ سکھ کی ساتھی ہے، بہت سی دعائیں کہ ایسی بہت سی سالگرہ منائے، ظفر عباس کھچی نے کہا کہ آجکل ہر بندہ مصروف بھی ہے اور ٹینس بھی تو ایسی تقریبات اپنے دوستوں سے ملوا دیتی ہیں،بندہ دوستوں سے مل کر ہنس کھیل کر تھوڑی دیر کے لیئے اپنے دکھ درد بھول جاتا ہے، غزل شاہ کی صحت تندرستی اور کامیابیوں کی دعائیں لے کر آیا ہوں آخر میں غزل شاہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیاآپ میری خوشی میں شریک ہوئے اس موقع پر مہمانوں کو کیک بھی کھلایا گیارات کو الفلاح تھیئٹر میں ڈرامہ کی ٹیم کے ساتھ ایک دفعہ پھر غزل شاہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جس میں خوشبو، آفرین خان،ناصر چنیوٹی، سردار کمال،امانت چن، طارق ٹیڈی،عابد چالی، ندیم چٹا،انیشا خان، میرب ، اشرف راہی، علی نازاور دیگر شامل تھے،سب فنکاروں نے مل کر کیک کاٹا خوشبو، آفرین خان اور دیگر فنکاروں نے غزل شاہ کو کیک کھلایا،اس موقع پر حاضرین کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات ہوتی رہنی چاہیں کیونکہ یہ مل بیٹھنے کا بہانہ ہوتی ہیں، فنکاروں نے سالگرہ میں خوب ہلہ گلہ کیا اور خوب انجوائے کیا،