لاہور(شوبزرپورٹر)ٹرانس کاسٹ میڈیا کے سی ای او ہدائتکار زوہیب رمضان بھٹی نے اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ اور معروف ٹی وی اداکار کاشف محمود کو اکٹھا کردیا۔تفصیلات کے مطابق عینی طاہرہ اور کاشف محمود ہدائتکار زوہیب رمضان بھٹی کی زیر ہدایات بننے والی ایک ٹریول کمپنی کی کمرشل میں اکٹھے جلوہ گر ہو رہے ہیں ان کے ساتھ اداکارہ و ماڈل سائرہ اعوان بھی کام کررہی ہیں۔اداکار کاشف محمود نے دوران ریکارڈنگ کہا کہ زوہیب بھٹی کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ اچھا لگا یہ ایڈ فلم بھی بڑے منفرد انداز سے بنائی جارہی ہے گلوکاہ واداکارہ عینی طاہرہ نے کہا کہ ہدائتکار زوہیب رمضان بھٹی کی زیرہدایات بنائی جانیوالی یہ TVC ایک لمبے عرصے تک اپنا تاثر چھوڑے گی انہوں نے کہاکہ زوہیب رمضان بھٹی کو کام کروانے کا ہنر آتا ہے وہ ایک کہنہ مشق ڈائریکٹر ہیں اور ہم سب اداکار بھی اس کمرشل میں کام کرکے انجوائے کررہے ہیں۔ہدائتکار زوہیب رمضان بھٹی نے بتایاکہ ٹرانس کاسٹ میڈیا نے ہمیشہ اپنی پروڈکشن میں انفرادیت دکھائی ہے کیونکہ فلم اور ڈرامہ کے مقابلے میں TVC کم دورانیہ کی فلم ہوتی ہے اور یہ فوراً اپنا مقصد واضح کردیتی ہے۔

زوہیب رمضان بھٹی نے اپنی TVC میں عینی طاہرہ اور کاشف محمود کو اکٹھا کردیا۔
شیئرکریں