گلوکارہ میگھا نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا گیت ’ ’گریٹ پاکستانی‘‘گا دیا

گیت کی ویڈیو کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے جسے کل یکم مارچ کو میگھا آفیشل یوٹیوپ چینل پر ریلیز کیا جائے گا


گلوکارہ میگھا نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا گیت ’ ’گریٹ پاکستانی‘‘گا دیا،تفصیلات کے مطابق گلوکار میگھا نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گزشتہ روز اپنا نیا گیت ’ ’گریٹ پاکستانی‘‘ریکارڈ کروایاجس کی ویڈیو بھی انہوں نے فوری طور پر مکمل کرلی ،اس گیت کو کل یکم مارچ کو میگھا آفیشل یوٹیوپ چینل پر ریلیز کیا جائے گا ،اس گیت کی موسیقی طارق طافو نے ترتیب دی ہے شاعری روبینہ افتخار نے کی ہے،ویڈیو ڈائریکٹر صدیق ملک اور زوہیب قاظمی ہیں ،آرگنائز بائے وقاص علی ،زیشان علی جانو ہے،اس گیت کی آڈیو یکارڈنگ ظہیر عباس سٹوڈیو میں کی گئی ۔

گلوکارہ میگھا کا کہنا ہے کہ نیا گیت ’ ’گریٹ پاکستانی‘‘پاک فوج کو اسپیشل پاک فوج کے جوشیلے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تیار کیا ہے ۔

شیئرکریں
  • 10
    Shares