وفاقی حکومت کی ملک میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی پر صوبائی حکومت کا مکمل عمل کرنے کا اعلان

لاہور (27 فروری)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کا ویڈیو پیغام سامنے آ گیا

محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر نگرانی اس پابندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ سینیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر اب پابندی ہے-تھیٹر میں بھارتی گانوں پر رقص نہیں ہو گا- صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت اس ضمن میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں- بھارت کو ثقافتی محاذ پر بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا-
صوبائی حکومت ملکی وقار کی حفاظت کے لئے وفاق اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے-

شیئرکریں