معروف قوال شیر میاں داد کا ویڈیو پیغام جاری

میں نے کسی کے گھر پر نہ قبضہ کیا اور نہ ہی کسی پر تشدد کیا………لوگ میری شہرت سے خائف ہیں اس لیے جھوٹا پرچہ درج کروایا ۔۔۔۔۔اعلی حکام سے اپیل ہے کہ جھوٹے پرچے درج کروانے والوں پر کارواءی کی جائے: شیر میاں داد

معروف قوال شیر میاں داد نےکہا ہے کہ کسی کے گھر پر نہ قبضہ کیا اور نہ ہی کسی پر تشدد کیا.کچھ لوگ میری شہرت سے خائف ہیں انہوں نے جھوٹا پرچہ درج کروایا.شیر میانداد قوال نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا سے پتہ چلا کہ میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے.
پروپگنڈا سے کوئی کسی کو گرا نہیں سکتا جب تک اللہ پاک اور بابا فرید الدین کا ثنا خواں ہوں. شیر میانداد نے کہا کہ وہ دن ان کی زندگی کا آخری دن ہوگا جب کسی حوا کی بیٹی پر ہاتھ اٹھاؤں .شیر میانداد نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی کہ وہ کسی دشمن کے پیچھے لگ کر میرے پیار کو اپنے دل سے نہ نکالیں. شیر میانداد نے وزیر اعظم, چیف جسٹس, وزیر اعلی پنجاب, آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ وہ اس کا نوٹس لیں تاکہ کوئی بھی آیندہ سے کسی آرٹسٹ کے خلاف جھوٹا پرچہ درج نہ کروا سکے.

شیئرکریں