حادثاتی سنگر نہیں ہوں باقاعدہ گلوکاری کے اسرارورموز سیکھے ہیں۔مظہرراہی

1998 میں کیا جانیوالا سفر آج بھی جاری ہے جو جاری رہے گا۔

انٹرویو، انجم شہزاد

کچھ عرصہ قبل ایک گانا بہت مقبول عام ہو’’آج ساڈے نال کال کتھے ہور نی، سانوں پتہ تیرے دل وچ چور نی،،اس گانے نے ایک سنگر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، وہ گلوکار اب بین القوامی شہرت حاصل کر چکا ہے، اس کے علاوہ گزرے وقتوں میں جب بسنت منائی جاتی تھی تو بسنت کے دنوں میں ایک گانا ’’آکھ وی لڑانی اے تے گڈی وی اڈانی اے‘‘ ہر گھر کی چھت پر سنا گیا، جی بلکل یہ گانے جس سنگر کے ہیں آج ہم آپ کی ملاقات اسی سنگر یعنی مظہر راہی سے کرواتے ہیں،بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار مظہرراہی نے ایک خصوصی ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں حادثاتی سنگر نہیں ہوں باقاعدہ موسیقی کی تربیت حاصل کی ہے یہی وجہ ہے کہ میرا ہر آنے والا گیت پرستاروں کی امیدوں پر پورا اترتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہاں اکثر لوگ بنا سیکھے آجاتے ہیں، اور ایک دو گانے ہٹ ہو بھی جائیں تو ساری زندگی اسی پر گزار لیتے ہیں، جبکہ جو بھی گلوکار باقاعدہ سیکھے گا اور محنت کرے گا دنیا میں طوطی اسی کا بولتا ہے، ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میری فیملی میرے گانے کے سخت خلاف تھی مگر میں نے ان کی مخالفت کے باوجود اپنی گلوکاری کا آغاز 1998 میں شروع کردیا تھاشروع شروع میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ گلوکاری کے لیئے اپنے گاؤں سے لاہور آنا پڑتا اور لاہور میں کوئی جاننے والا نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکل پیش آتی مگر میں نے گانے اور سیکھنے کا عمل چھوڑا نہیں۔میں نے لاہور میں میوزک کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی جب میرے گائے ہوئے گانوں نے مقبولیت حاصل کرنا شروع کردی تو میرے والدین کو لگا کہ میں بطور گلوکاراپناکیرئیر بنانے میں کامیاب ہو چکا ہوں تو انہوں نے مجھے سپورٹ کرنا شروع کر دیا میرے گائے ہوئے گانے’’چٹھیئے نی چٹھئیے‘‘،’’توں نئیں بولدی رانو‘‘ ،’’چورنی‘‘ اور بسنت کے لیئے گایا ہوا گانا’’اکھ وی لڑانی اے تے گڈی وی اڑانی اے‘‘ زبان ذدعام ہوئے تو میں لاہور شفٹ ہوگیاجہاں میرا گائیکی کا سفر شروع ہو گیا اسی دوران مجھے کراچی سے آفر آئی جہاں میں نے سپرہٹ سونگ اپنے پرستاروں کو دئیے۔مظہرراہی نے کہاکہ میں اب تک بیسیوں ممالک میں اپنے ملک کا پر چم اونچا کر چکا ہوں جن میں بھارت سمیت دوبئی،مسقط،امریکہ ،جاپان،بحرین،افریقہ ،یوکے اورانگلینڈ سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔مظہر راہی نے کہا کہ فنکار بیرون ممالک اپنے ملک کا ثقافتی سفیر ہوتا ہے، اور میں نے بیرون ملک ہمیشہ اپنے ملک کا سافٹ امیج پیش کیا، کیونکہ ہم ایک امن پسند ملک ہیں، بیرون ملک پاکستان کے نام پر کچھ لوگ محتاط ہو جاتے ہیں وہاں ہماری ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے، کہ اپنے کردار سے ملک کا نام اونچا کریں، اپنے نئے پراجیکٹس بارے بات چیت کرتے ہوئے مظہرراہی نے کہاکہ میرا نیا ویڈیو’’سوہنا معشوق ہووے‘‘ان دنوں دھوم مچائے ہوئے ہیں اس کے ابتک یوٹیب پر لاکھوں ویوز اور لائکس ہیں جبکہ اس کو کروڑوں لوگوں نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنائی ہیں۔ان دنوں ان کا نیا گانا’’نچدی شکیرا‘‘،’’سجناں وے رواوی نہ‘‘ کا ویڈیو بھی مکمل ہو چکاہے جبکہ گلوکارہ نوراں لعل کے ساتھ بھی ان کا ڈیوٹ’’کڑی لالٹین ورگی‘‘ کا ویڈیو مکمل ہو چکاہے جسے جلد ریلیز کیا جائیگا۔مظہرراہی نے مذید کہاکہ آجکل دکھاوے کا دور ہے اچھی گلوکاری کے ساتھ ساتھ اچھی ویڈیو بھی ضرور ی ہے کیونکہ مقابلہ بازی اتنی زیادہ ہو چکی ہے کہ آپ کو اچھے سے اچھا ویڈیو بنانا ضروری ہے اس لیئے جہاں میں اپنے گانوں پر محنت کرتا ہوں وہاں ویڈیوز پر بھی محنت کرتا ہوں کیونکہ گانا سننے کے ساتھ دیکھنے کی چیز بن چکا ہے، فلموں کے حوعالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مظہر راہی نے کہا کہ انہیں فلموں کی بھی آفرز ہیں کیونکہ ان کا ایک گانا’’نہ پچھ وے چناں‘‘ فلم انڈسٹری میں دھوم مچا چکاہے ،مظہر راہی نے کہا کہ اگر اب بھی محنت کی جائے تو پاکستانی فلمی میوزک بھی عروج پر جا سکتاہے، فلموں میں کام کے حوالے سے مظہر راہی نے کہا کہ ویڈیوز میں کام کرتا ہوں،فلموں میں اداکاری کی بھی آفرز ہیں، جس طرح ہمسائیہ ملک کے سنگرز فلموں میں گانے ک ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں، مگر فلمون میں کافی ٹائم لگتا ہے، میں شوز میں مصروف رہتا ہوں، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے موجودہ حکومت کے لیئے بھی گانے گائے جو زبان ذدعام ہوئے اور سیاست میں بھی تہلکہ مچایا۔مظہر راہی نے کہا کہ پاسکستان میں نئے ٹیلنٹ کی پرموشن کے لیئے کوئی پلیٹ فارم نہیں اب حکومت پنجاب نے وائس آف پنجاب پروگرام سٹارٹ کیا ہے تو امید ہے کہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا، ایک سوال کے جواب میں مظہر راہی نے کہا کہ میں کبھی کسی سے جیلس نہیں ہوتا، میں اپنے کام سے کام رکھتا فارغ ٹائم اپنے نئے پراجیکٹس کے متعلق سوچتا ہوں اس پر ورک کرتا ہوں میری محنت کا صلہ اللہ پاک دیتا ہے، میری کامیابی کے پیچھے میرے والدین کی دعائیں اور پرستاروں کی محبت ہے

شیئرکریں