فلمسٹار اداکار احسن خان کےلئے بین الاقوامی اعزاز ثقافتی دنیا میں پاکستان کا نام فخر سے بلند

تفصیلات کے مطابق ملک کے ناموراداکاراحسن خان کے اعزازمیں برطانیہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انہیں پاکستان کے خیرسگالی سفیر کے طوردنیا میں نمائندگی کرنے پر شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔ا س موقع پر لیڈرآف دی کونسل سٹیوکوران،میئرآف ہنسلو،صائمہ چوہدری،سیما ملہوترا،ممبرپارلیمنٹ یوکے اور بیرسٹر ریاض گل سمیت بہت سے دیگر لوگ موجودتھے۔تقریب میں احسن خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک کی ترقی میں ہمیشہ بہترین کردار اداکرتے آئے ہیں اور ملکی خوشحالی میں ان کا بڑاعمل دخل ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اپنے ملک کی ترقی کے لئے مزید عملی کوششیں کریں۔ تقریب کے شرکاءکا کہنا تھا کہ احسن خان جیسے فنکاردنیامیں خیرسگالی سفیر کے طور ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔اس سلسلے میں احسن خان نے’گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ اعزازملنے پر بہت خوشی اور وہ اسے اپنے ہم وطنوں کے نام کرتے ہیں۔احسن خان نے مزید کہا کہ پوری قوم متحد ہوکر بڑے سے بڑے دشمن کا مقابلہ باآسانی کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر ہوچکا ہے ہماری نئی حکومت نے عوام کے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ افراد کا مورال بھی بلند کردیا ہے احسن خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کی ترقی خوشحالی کےلئے پاک فوج حکومت وقت کے ساتھ ملکر ہر شعبہ جات میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے ۔

شیئرکریں
  • 13
    Shares