اداکارفواد خان کی بیٹی کی پولیو ویکسی نیشن رپورٹ سامنے آگئی ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 19 فروری کو پہلی بار جب اینٹی پولیو ٹیم انکی رہائش گاہ پر گئی اس وقت انکی اہلیہ اور بچے گھر پر موجود نہ تھے جبکہ وہ خود بھی تیرہ فروری سے بیرون ملک ہیں ۔دوسری بار ٹیم دوبارہ گئی تب بھی انکی اہلیہ اور بچی گھر پر نہ تھے ۔ڈرائیور کے ذریعے انکی بیوی نے مکمل ہوجانے والی ویکسی نیشن رپورٹ پولیو ٹیم کو دکھائی جسے انھوں نے تسلیم کرنے سےانکار کردیا اور بدتمیزی کا الزام لگاتے ہوئے جھوٹی ایف آئی آر کاٹ دی جس کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا۔اس وجہ سے ہونے والے نقصان پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ وہ اس غلط مقدمہ کو خارج کرنے اور بے ضابطگی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قرار واقعی کارروائی کریں۔ فواد خان قومی پولیو خاتمہ مہم کی افادیت اور اہمیت سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور اسکی حمایت کرتے رہے ہیں ۔

شیئرکریں