نیشنل کالج آف آرٹس کے فلم اینڈ ٹی وی پروڈکشن کے طلبا و طالبات کا پاکستان ٹیلیویژن لاہور مرکز کا دورہ

وفد کی قیادت این سی اے کے استاد توصیف زین العابدین کررہے تھے. پی ٹی وی کے سینئر نیوز پروڈیوسر اور پی آر او محمد شکیل ملک نے طلبا و طالبات کو پی ٹی وی لاہور مرکز میں جاری مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا.
وفد نے لاہور مرکز کے مختلف شعبے دیکھے اور ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا.
طلبا و طالبات نے سٹوڈیو میں براہ راست پروگرامنگ کی نشریات میں گہری دلچسپی لی اور مارننگ ود جگن کے لائیو پروگرام کے مناظر دیکھے. طلبا و طالبات نے شعبہ ڈیزائن، نیوز، سیٹ پروڈکشن، انجینئرنگ اور میک اپ کا بھی دورہ کیا.
طلبا و طالبات نے پی ٹی وی کے مطالعاتی دورے کو انتہائی مفید قرار دیا.

شیئرکریں