ہمیشہ سینئیرز سے سیکھا ہے کبھی کسی کی نقل نہیں کی ہے۔گلاب

واحد گلوکارہ ہوں جس نے تقریباً ہر گلوکار کے ساتھ ڈیوٹ ریکارڈ کروایاہے۔

لاہور(شوبزرپورٹر)نوجوان نسل کی نمائندہ گلوکارہ گلاب نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ میں نے اپنے آغاز سے ہی سیکھنے کی طرف توجہ دی ہے اور اس دوران ہمیشہ سینئیرزکی عزت کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں گلاب نے کہاکہ میں واحد گلوکارہ ہوں جو بیک وقت فلموں ،ڈراموں اورتقریبات میں گا رہی ہوں اور اتنی زیادہ مصروف ہوں کہ کسی اور طرف دھیان دینے کا وقت ہی نہیں ملتا۔گلاب نے کہاکہ مجھے گلوکاری میں متعارف کروانے کا سہرا معروف ریکارڈسٹ خرم بھٹی کے سر ہے جنہوں نے میرے پہلے دن سے لے کر اب تک مجھے پرموٹ کیا ہے اور میں میڈیا کی بھی مشکور ہوں جس نے نئی ہونے کے باوجود میرے پراجیکٹس کی پرموشن میں اہم کردار ادا کیاہے۔گلاب نے کہاکہ اب تک وہ تقریباً ہر گلوکار کے ساتھ ڈیوٹ ریکارڈ کروا چکی ہیں جن میں خاص کر سرائیکی گیتوں نے بہت دھوم مچائی جن میں ’’نشہ سجناں دا‘‘ قابل ذکر گیت ہے۔اس کے ساتھ ساتھ وہ فلموں کے گیت اور ڈراموں کے تھیم سونگز بھی ریکارڈ کروا رہی ہیں ۔گلاب نے مذید کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ کم عرصہ میں اللہ نے انہیں اتنی زیادہ شہرت اور نام سے نوازا ہے اس وقت وہ فلموں کی پلے بیگ سنگر کے طور پر فیورٹ قرار پا چکی ہیں۔

شیئرکریں