ٹرانس کاسٹ میڈیا نے ہمیشہ ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا ہے۔ذوہیب رمضان بھٹی

لاہور(شوبزرپورٹر)ٹرانس کاسٹ میڈیا نے ہمیشہ ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا ہے اس کا پلیٹ فارم ہر باصلاحیت اداکار/ گلوکار کے لیئے ہے۔ان خیالات کا اظہار ٹرانس کاسٹ میڈیا کے سی ای او ذوہیب رمضان بھٹی نے ایک ملاقات کے دوران کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ٹرانس کاسٹ میڈیا کے قیام کا مقصد ہی ٹیلنٹ کی پرموشن تھا اور ہم نے اس کے لیئے ٹیلنٹ ہنٹ کیا ہمیں جہاں بھی باصلاحیت اداکار یا گلوکار کا پتہ چلا ہم نے اسے اپنے پلیٹ فارم سے پرموٹ کیا اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم اس میں کامیاب بھی ہوئے۔ذوہیب رمضان بھٹی نے کہاکہ ٹرانس کاسٹ میڈیا کے پلیٹ فارم سے اب تک بہت سارے گلوکار،اداکار او ر ماڈلز پرموٹ کیئے جا چکے ہیں جن کا اب انڈسٹری میں نام ہے۔ذوہیب رمضا ن بھٹی نے مذید کہاکہ ٹرانس کاسٹ میڈیا نے اب اپنی پروڈکشنز کا آغاز بھی کردیا ہے جس میں ویڈیو سونگز،شارٹ موویز اور ٹی وی سیریلز شامل ہیں ان کے لیئے آڈیشنز کا اہتمام کیا جارہاہے جن میں کامیاب ہونے والے افراد کو ان پروڈکشنز میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔

شیئرکریں