اس وقت چار فلموں اور ڈرامہ سیریز میں کام کررہی ہوں شکر ہے پرستار پسند کررہے ہیں۔انٹرویو
لاہور(شوبزرپورٹر)اداکارہ حمیرا ناز نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ وہ اپنی اداکاری کو مذید نکھارنا چاہتی ہیں جس کے لیئے وہ سینئیرز کے ساتھ کام کرکے سیکھ رہی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس وقت’’عشق مجاز‘‘اور’’غرور‘‘ کے ساتھ ساتھ چارفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہوں اور ابھی حال ہی میں ہدائیتکار نوید رضا نے بھی اپنی نئی فلم میں ایک اہم کردار میں سائن کرلیا ہے۔حمیرا ناز نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ چند ٹی وی سیریز میں بھی کام کررہی ہیں جن میں ان کے اچھوتے کردار ہیں انہوں نے کہاکہ میں اب تک بہت ساری ڈرامہ سیریلز اور فلموں میں کام کر چکی ہوں اور میں نے کبھی بھی سیکھنے میں عار محسوس نہیں کی اکثر سیٹ پر میں اپنے سینئیرز کے ساتھ ساتھ جونئیرز سے بھی سیکھتی ہوں کیونکہ باز دفعہ جونئیرز ایسا ایکٹ کر جاتے ہیں کہ آپ بے ساختہ انہیں داد دینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔حمیرا ناز نے کہاکہ انڈسٹری اوراداکارکو کامیاب کروانے میں میڈیا کا بہت زیادہ کردار ہوتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میڈیا ہماری پرموشن میں اہم کردار ادا کررہاہے۔