اسٹیج پر نام بنا لیا اب فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنا مقام بنانا چاہتی ہوں انیسہ جہاں

پنجاب کے علاوہ سندھ میں بھی میرے بہت سے پرستار ہیں یہی وجہ ہے کہ ملتان لاہور کے علاوہ کراچی میں بھی اکثر سٹیج ڈراموں میں پرفارم کرتی رہتی تھی ان خیالات کا اظہار ماڈل اسٹیج اداکارہ انیسہ جہان نے ایک ملاقات میں کیا ایک سوال کے جواب میں کہا میرا کسی سے مقابلہ نہیں میں نے اپنی محنت سے اپنا ایک منفرد مقام بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ لاہور ملتان کراچی میں میرے لاکھوں پرستار میرے ڈراموں کا انتظار کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جلد ہی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری سے منفرد مقام بناوں گی

شیئرکریں