گلوکار جاوید باجوہ اور گلوکارہ سونیا چوہدری جلد بیرون ملک شوز میں پرفارم کریں گے

گلوکارہ سونیا چوہدری نے ملینیم ایونٹس کمپنی کے چیف آرگنائزر گلوکار جاوید باجوہ سے معاہدہ کر لیا

پاکستانی گلوکارہ سونیا چوہدری نے قطر میں مقیم پاکستانی انٹرنیشنل گلوکار اور ملینیم ایونٹس کمپنی کے چیف آرگنائزر جاوید باجوہ سے معاہدہ کر لیا اور بہت جلد سونیا چوہدری بیرون ملک شوز کے لئے جائیں گی جہاں وہ جاوید باجوہ کے ساتھ مختلف ممالک میں پرفارم کریں گی جاوید باجوہ کا اس حوالے سے کہنا ہے سونیا چوہدری بہت اچھی گلوکارہ ہیں اور ان کی آواز اور انداز گائیکی سے اندازہ ہوتا ہے یہ گلوکاری کے شعبے میں انٹرنیشنل سطح پر بہت نام کما ۓ گی جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان آکر جلد ہی سونیا چوہدری کے ساتھ اپنے نئے پراجیکٹ پر کام بھی سٹارٹ کروں گا جاوید باجوہ نے کہا ملینیم ایونٹس کمپنی پاکستانی ٹیلنٹ کو انٹرنیشنل سطح پر پرموٹ کرتی رہے گی
انجم شہزاد

شیئرکریں