ایئرپورٹ پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نیازی اور آرمی چیف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد وزیراعظم پاکستان عمران خان نیازی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا ائیرپورٹ سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نیازی خود گاڑی ڈرائیو کرکے لے کے گئے وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نیازی نے کہا سعودی عرب ہمیشہ سے ہمارا دوست اور بھائی رہا ہے سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے یہاں تجارت کے بہت مواقع ہیں ہم یہاں سرمایہ کاری بھی کریں گے خیر سگالی جذبہ لے کر آے ہیں تجارتی معاءدے بھی کریں پاکستان کے لوگ بہت عظیم ہیں اور یہاں سیاحتی اور تجارتی مواقع بہت زیادہ ہیں پاکستان ہمارے لیے بہت اہم ملک ہے اور ہم اس کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے
انجم شہزاد

شیئرکریں