ہدایتکار نسیم حیدر شاہ اور فلمساز اصغر علی کی اردو فلم ”جنون عشق “ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

فلم کی نمائش 12اپریل کو کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس مصنف واجد زبیری اور موسیقار ایم ارشد ہیں۔کاسٹ میں عدنان خان ،ماہی خان،شاہد، ماہ نور،آفرین پری ،لکی ڈیئر ،اچھی خان ،راشد محمود اور عامر قریشی شامل ہیں۔فلم کے نغمات گلوکار راحت فتح علی خان ،حمیرا چنا اور سائرہ نسیم کی آواز میںریکارڈ کیے گئے ہیں۔فلم کی عکسبندی لاہور کے علاوہ شمالی علاقہ جات میںکی گئی ہے ۔ہدایتکار نے بتایا کہ یہ جدید تکنیک کے مطابق بنائی گئی فلم ہے جسے کی پوسٹ پروڈکشن تھائی لینڈ سے کرائی گئی ہے ۔فلم کی نمائش کی تیاریا ں شروع ہوچکی ہیں ۔چند روز میں باقاعدہ تشہیری مہم کا آغاز کردیا جائے گا۔فلم کا میوز ک بہت شاندار ہے ۔خاص طور پر راحت فتح علی خان کے گیت سوشل میڈیا پربہت مقبول ہوئے ہیں۔امید ہے کہ شائقین فلم کو بھی پسند کریں گے

شیئرکریں