انہوں نے معروف فیشن برانڈ کےلئے اپنا فوٹو شوٹ کروایا انہوںنے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ فلم انڈسٹری تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے پاکستانی فلمیں جلد انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائینگی فلموں کا معیار پہلے سے بہتر ہو رہاہے کیونکہ حالیہ ریلیز ہونے والی فلموں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری میں ابھی بھی ٹیلنٹڈ ہدائتکاروں اور اداکاروں کی فروانی ہے صرف وقتی طور پر جمود کا شکار ہوئی تھی مگر دوبارہ اچھی فلموں کی میکنگ نے کامیابی کی نوید سنائی ہے۔یہ کہنا غلط ہوگا کہ لاہور کی فلم انڈسٹری ختم ہو چکی ہے اور کراچی میں فلمیں بن رہی ہیں کیونکہ فلم چاہے کراچی میں شروع ہو مگر اس کی میکنگ اور میوزک سارا لاہور انڈسٹری کی ہی مرہون منت ہے ہمیں اپنی فلموں کو کامیاب کرانے کے لیئے اور دوسرے ممالک کی فلموں سے مقابلہ کرنے کے لیئے ان سے اچھی میکنگ ،کہانی،میوزک بنانا ہوگا تاکہ ہم اپنی فلموں کا معیار اور بلند کر سکیں ان دنوں ماڈلنگ اداکاری کے مختلف پروجیکٹ میں حصہ لے رہا ہوں۔

ماڈل و اداکارعلی جمشید نقوی کی شوبز مصروفیات میں اضافہ
شیئرکریں