فلمساز اعظم ملک پنجابی فلم ”چک 302 “ کا سکرپٹ مکمل کرلیا جبکہ میوزک کا کام ماہ رواں کے آخری ہفتے میں شروع ہوجائیگا

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایکشن رومانٹک میوزیکل فلم ہے

جس کے ہدایتکار ایم جاوید یوسف اور رائٹر غلام عباس ہیں ۔مذکورہ فلم کی عکسبندی ملتان میں ہوگی جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ کچھ لوگ ”یار ہمایوں گجر دا“نامی فلم کیساتھ میرا نام جوڑ رہے ہیں جس سے دور تک کا واسطہ نہیں ۔ اعظم ملک نے کہا کہ ”چک 302“سال رواں کی بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی کیونکہ اس کا سکرپٹ، میوزک ، پروڈکشن ہر لحاظ سے معیاری فلم ہوگی کیونکہ باکس آفس پر پنجابی فلم دیکھنے والوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے مگر بدقسمتی کیساتھ ایک عرصہ سے معیاری پنجابی فلم نہیں بن رہی ۔ اسی لئے ذات برادری ،غنڈہ گردی سے ہٹ کر موضوع پر فلم بنانے کا فیصلہ کیاہے جس کو پردہ سکرین پر لوگ پسند کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نامور سٹارز کے علاوہ چند ایک نئے چہرے بھی فلم کا حصہ ہونگے۔

شیئرکریں