اورینٹل فلمز کے بنیر تلے دو ویب سیریز بنائی جائینگی جن کو ایم جاوید یوسف اور ابرار لودھی ڈائریکٹ کرینگے

ریکارڈنگ ماہ رواں میں شروع ہوجائیگی ۔ اس حوالے سے اورینٹل فلمز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر فلمساز خرم ریاض نے بتایا کہ فلم میکنگ کیساتھ ٹی وی پروڈکشن کو بھی جاری رکھا جائیگا اسی لئے سال رواں میں چار فلموں کیساتھ ڈرامہ سیریلز اور سٹ کام بنائے جائینگے جن میں سے دو ویب سیریز کی ریکارڈنگ ماہ رواں میں شروع ہوجائیگی جن میں سے ایک ویب سیریزکے رائٹر ڈائریکٹر ایم جاوید یوسف اور دوسری کے ابرار لودھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان ویب سیریز کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں کیونکہ فلم اور ٹی وی کے لئے نئے چہروں کیساتھ باصلاحیت نوجوان رائٹر اور ڈائریکٹر زکی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دوفلمو ں کا سکرپٹ اور میوزک مکمل کرلیا ہے۔

شیئرکریں