بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و ’’لہورلہوراے‘‘ فیم طارق طافو ARY میوزک کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے،سیزن ٹو کا آغاز کردیا،ایک ملاقات کے دوران طارق طافو نے بتایاکہ ARY میوزک نے ہمیشہ میوزک کی ترویج کے لیئے کام کیا ہے جس میں ان کا ساتھ ہمیشہ طافو فیملی نے دیا ہے ایک سوال کے جواب میں طارق طافو نے کہاکہ اس سے قبل سیزن 1 میں انہوں نے بہت سارے نئے ٹیلنٹڈ گلوکاروں کو سلیکٹ کیا تھا جن کو ARY میوزک پر پرموٹ کیا گیا تھا اور اب انہیں خوشی ہے کہ سیزن 2 کے لیئے بھی طافو فیملی کو ہی منتخب کیا گیا ہے جس کے لیئے انہیں باقاعدہ طور پر ARY میوزک کا برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کیا گیا ہے
۔طارق طافو نے بتایاکہ سیزن ٹو کے لیئے 12 آڈیو ویڈیو لانچ کیئے جائنگے جن کے لیئے گلوکاروں کا انتخاب کیا جاچکاہے جن میں طافو فیملی کے ہونہار گلوکار طحہٰ طافو کانام بھی شامل ہے جس کے سونگ ریکارڈ کیئے جاچکے ہیں۔طارق طافو نے مذید بتایاکہ گلوکارہ مسکان جے اوردیبا کرن کے گیت بھی سیزن2 میں شامل کیئے جارہے ہیں۔
انجم شہزاد