’’زخم‘‘ کی تکمیل کے بعد اداکارہ و پروڈیوسر کائنات رانا نے لکھی کے سکرپٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔
اداکارہ،پروڈیوسر و رائیٹر کائنات رانا’’لکھی‘‘ بنیں گی،تفصیلات کے مطابق فلمسٹار و پروڈیوسر کائنات رانا نے اپنی نئی فلم’’زخم‘‘ مکمل ہونے کے بعد اپنی نئی پنجابی فلم’’لکھی‘‘ پر کام شروع کر دیاہے ان دنوں وہ اس فلم کی کہانی لکھنے میں مصروف ہو چکی ہیں ایک ملاقات کے دوران کائنات رانا نے بتایاکہ ان کی نئی فلم’’زخم‘‘ کا کیمرہ کلوز ہوچکاہے اور انہوں نے اب نئی پنجابی فلم ’’لکھی‘‘ کی کہانی لکھنی شروع کردی ہے ایک سوال کے جواب میں کائنات رانا نے بتایاکہ ’’لکھی‘‘ فیصل آباد کے نواحی گاؤں کی ایک سچی کہانی ہے جس پر وہ بطور فلمساز فلم بنا رہی ہیں اس فلم میں ان کے ہمراہ سکندر رانا ہیروکا کردار ادا کریں گے۔’’لکھی‘‘ کی کہانی بارے بات چیت کرتے ہوئے کائنات رانا نے بتایاکہ یہ ایک کامیڈی،لو سٹوری پر مشتمل فلم ہوگی جو’’ لکھی‘‘ کے گرد گھومتی ہوئی نظر آئیگی اس میں کامیڈی کے ساتھ ساتھ فیملی،لوسٹوری اور خوبصورت میوزک بھی سننے کو ملے گا ۔کائنات رانا نے کہاکہ بہت جلد اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز اوریجنل لوکیشنز پر کردیا جائیگا اس فلم کی ڈائریکشن فلمسٹار وہدائتکار سکندر رانا دینگے جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’’زخم‘‘ پر بہت محنت کی ہے جو فلم بینوں کو نظر بھی آجائیگی جبکہ ان کی نئی فلم’’لکھی‘‘ بھی فلم بینوں کو اچھوتے کرداروں اور سچی کہانی پر نظر آئیگی جو انہیں مدتوں یاد رہے گی اس فلم کے معاون فلمساز راشد جٹ ہیں۔
انجم شہزاد