عائشہ بلوچ نے ’‘’چھابہ چوڑیاں دا‘‘ کا ویڈیو مکمل کرلیا،جلد ریلیز ہوگا۔

معروف گلوکارہ و ماڈل عائشہ بلوچ نے اپنا نیا ویڈیو گیت’’چھابہ چوڑیاں دا‘‘ مکمل کرلیا،اسے جلد معروف کمپنی سوشل میڈیا پر ریلیز کرے گی۔تفصیلات کے مطابق اس کی ویڈیو ریکارڈنگ گذشتہ روز مکمل کی گئی جس کی ڈائریکشن کاشف احسان نے دی تھیں۔اس گانے کا میوزک AR سٹوڈیومیں مکمل کیا گیا تھا۔ایک ملاقات کے دوران عائشہ بلوچ نے بتایاکہ ان کا یہ نیا گیت ان کے پرستاروں کے لیئے ایک تحفہ ثابت ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں عائشہ بلوچ نے بتایا کہ ماڈلز اور اداکاراؤں کا گلوکاری کے میدان میں آنا خوش آئیند ہے اس سے میوزک کے چاہنے والوں کو نئی آوازیں سننے کو ملتی ہیں۔عائشہ بلوچ نے مذید کہاکہ ان دنوں انہوں نے اپنے نئے البم پر کام شروع کدیا ہے جس کی ریکارڈنگز کا آغاز جلد کردیا جائیگا ’’چھابہ چوڑیاں دا‘‘ ایک فوک گیت ہے جسے میں نے ری مکس کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ان کے پرستاروں کو یہ پسند آئیگا۔

شیئرکریں
  • 7
    Shares