ہفتہ کشمیرفلم فیسٹیول کشمیرہمار ا ہے 22فروری سے 28فروری تک میٹروپول سینما میں منعقد کیا جائے گا

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہفتہ کشمیر “کشمیر ہمارا ہے” کے عنوان سے فلم فیسٹیول 22فروری سے میٹروپول سینما لاہور میں منعقد کیا جائے گا جس میں روزانہ کشمیر ی مجایدین کی جد وجہد پر مبنی فلمیں دکھائیں جائیں گی روزانہ ایک فلم کے تین شوز ہونگے جنہیں عوام کو فری دکھایا جائے گا تاکہ نوجوان نسل اپنے کشمیر ی بھائیوں کی جد وجہد اور حصول آزادی کے متعلق آگا ہ ہوں فلم فیسٹیول کا افتتاح سینئر حریت رہنما الطاف حمد بھٹ کریں گے۔ روزانہ شو سے پہلے ڈاکومنٹری فلم دکھائی جائے گی۔ روزانہ فلم کی کاسٹ اور سیاسی سماجی ثقافتی شخصیات وزراء کرام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہونگے ۔اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چئیرمین ایشین ایوارڈ ز کمیٹی سید سہیل بخاری نے کیا ہے۔
انجم شہزاد

شیئرکریں