میوزک ایونٹ میں اداکارہ، و گلوکارہ میگھا بطور گلوکارہ لاونچ ہوئیں،ساتھی فنکاروں کی بھرپور شرکت
مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری سرور تھے، جو سیکورٹی مسائل کی وجہ سے نا آسکے، وزیر ثقافت فیاض الحسن چوہان آخر تک موجود رہے
رپورٹ، تصاویر ؛انجم شہزاد
پنجاب پاکستان میں بھی ہے اور ہندوستان میں بھی، اس لیئے اکثر لوگ یہی کہتے سنے جاتے ہیں، کہ پنجاب ایک ہی ہے اور اس کے رسم و رواج بھی ایک ہیں، پاکستان دو قومی نظریئے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ، کلچر ملتا جلتا ہے، رویئے ملتے ہیں مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم دو قومیں ہیں، مگر کہتے ہیں کہ فن اور فنکار سرحدوں کے محتاج نہیں ہوتے، اور اکثر فنکار ایک دوسرے ممالک میں آتے بھی ہیں اور عوام بھی غیر ملکی فنکاروں کو بھرپور پذیرائی دیتے ہیں،جس طرح ہمارے فنکار بیرون ملک جا کر پرفارم کرتے ہیں، ایسے ہی دوسرے ممالک خاص کر ہمسائیہ ملک کے اکثر فنکار یہاں آتے جاتے رہتے ہیں، ، ہمارے ملک کی نامور اداکارہ، میگھا جنہوں نے فلم کے بعد ٹی اور سٹیج کی دنیا میں اپنی پرفارمنس کی بدولت ایک منفرد نام اور مقام بنایا پھر کچھ عرصہ انہوں نے فیلڈ میں کام نہیں کیا اور جب دوبارہ واپسی ہوئی تو جو اعلان انہوں نے کیا وہ سب کے لیئے سرپرائزنگ تھا، کیونکہ انہوں نے گلوکاری کی فیلڈ میں آنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ہمسائیہ ملک کے بھنگڑا سٹار وریندر سنگھ کے ساتھ کچھ ڈیوٹ سونگ بھی ریکارڈ کیئے اور ان کی ویڈیوز بھی لاہور میں ہی شوٹ کیں، مگر ٹائم کی کمی کی وجہ سے اسی دوران ویڈیو لاؤنچنگ تقریب منعقد نا ہو سکی اور کہا گیا کہ تقریب بعد میں منعقد کی جائے گی اور یوں گزشتہ لاہور میں منعقد ہونے والے شو ’’سانجھا پنجاب‘‘ میں نا صرف ملک کے نامور گلوکاروں نے پرفارم کیا اور میگھا کو مبارکباد دی، بلکہ اسی میوزک ایونٹ میں ہی میگھا کی بطور گلوکارہ لاؤنچنگ بھی ہوئی اس تقریب کے لیئے ہمسائیہ ملک سے خصوصی طور پر وریندر سنگھ لاہور آئے اور دو دن پہلے ہی آ گئے اور ریہرسلز میں حصہ بھی لیا، ’’سانجھا پنجاب‘‘ میوزک تقریب وزارت ثقافت پنجاب نے منعقد کی جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری سرور تھے، مگر ہال میں عوام کا جم غفیر تھا جس کی وجہ سے سکیورٹی پرابلمز کی وجہ سے آخر تک ان کا انتظار رہا مگر حساس اداروں نے سکیورٹی کلیرنس نا دی، جبکہ صوبائی وزیر ثقافت فیاض الحسن چوہان جو کہ پروگرام کے میزبان بھی تھے وہ تقریب میں آخر تک موجود رہے، تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی جبکہ میگھا کے ساتھی فنکاروں نے خصوصی طور پر شرکت کی اور مبارک دی جن میں نواز انجم، ناصر بیراج، احمد نواز، ہما علی، رائمہ خان، عینی طاہرہ،کامیڈین غفار لہری، اللہ رکھا پیپسی،لائبہ خان، بیا خان، مقدس روز، شیبا بٹ،شاذب مرزا، حمیرا ارشد، شاہدہ منی، اور دیگر فنکارشامل تھے، اس موقع پر نامور گلوکار اور موسیقار طارق طافو بہت دوڑ بھاگ کرتے ہوئے نظر آئے کیونکہ میگھا کے گانوں کی موسیقی بھی انہوں نے ہی ترتیب دی تھی، جبکہ فنکاروں نے میگھا کے گانوں پر پرفارم بھی کیا جن میں حیدر سلطان، ہما علی،رائمہ خان، لائبہ خان شامل تھے، تقریب کی کمپیئرنگ سعید سیکی نے کی، جبکہ گلوکارہ فرحانہ مقصود، کی گائیکی کو بھی پسند کیا گیا، اورمعروف فوک گلوکارعارف لوہار کے گیتوں پر منچلے بھنگڑے ڈالتے رہے، جبکہ گلوکارہ میگھا اور بھارتی سکھ گلوکار وریندر سنگھ کی پرفارمنس پروگرام کی جان تھے، یعنی میگھا اور وریندر کے گانوں پر پروگرام میں موجود لوگ کھڑے ہو کے رقص کرتے رہے، اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں، میری توقعات سے بڑھ کر میرے پرستاروں نے عزت دی جس کا ثبوت یہ ہے کہ جتنے لوگ سیٹوں پر بیٹھے ہیں اس سے زیادہ کھڑے ہیں، میگھا نے کہا کہ میں وازارت ثقافت اور خصوصی طور پر وزیر ثقافت فیاض الحسن چوہان کی مشکور ہوں کہ سرکاری سطح پر اتنا بڑا ایونٹ منعقد کیا اور اپنے ساتھ فنکاروں کی بھی مشکور ہوں جو میری خوشی میں شامل ہوئے، میرے ویڈیوز پسند کیئے جا رہے ہیں بہت جلد بیرون ملک وریندر اور میں ایک ساتھ پرفارم کریں گے، اس موقع پر بھارتی گلوکار وریندر سنگھ نے کہا کہ کہ پاکستان میں آ کے اور پرفارم کر کے بہت اچھا لگا مجھے یہاں پہلے بھی اور اب بھی جو پیار ملا، چاہوں بھی تو اس کو بھلا نہیں سکتا،تقریب میں وزیر ثقافت فیاض الحسن چوہان نے خطاب بھی کیا اور کہا کہ فنکار سرحدوں کے محتاج نہیں ہوتے، ہم نے آپس میں پیار محبت خلوص کے پرچار کے لیئے یہ شو منعقد کیا اور نام بھی ’’سانجھا پنجاب ‘‘ رکھا، عوام ، خواص اور فیملیز نے برپور شرکت کی، میعاری تفریحی پروگرام منعقد کیا، آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد کرتے رہیں گے، اس موقع پر فنکاروں میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں،عوام نے اس شو کے دوران بھرپور شرکت کر کے یہ ثابت کیا کہ میعاری تفریح کے لیئے فیملیز اب بھی آتی ہیں، تقریب کی میڈیا نے بھرپور کوریج کی