بشریٰ ماروی کا صوفی کلام ’’سردا سودا‘‘ مکمل جلد ریلیز ہوگا۔

معروف صوفی گلوکارہ بشریٰ ماروی کا نیا صوفی ویڈیو’’سردا سودا‘‘ مکمل کرلیا گیا،جلد ریلیز کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو ٹرانس کاسٹ میڈیا نے مکمل کیا ہے۔یہ صوفی کلام معروف صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست کا لکھا ہوا ہے جسے بشریٰ ماروی نے نہائت عمدہ طریقے سے گایا ہے جس کا میوزک عظیم امین نے ترتیب دیا ہے اس کی ویڈیو میں کوریو گرافی محمد فیاض کی ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن زوہیب رمضان بھٹی نے دی ہے اس کی ایڈیٹنگ شیرون گل نے کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران ذوہیب رمضان بھٹی نے بتایاکہ یہ صوفی کلام ہم نے اسی عقیدت سے مکمل کیا ہے جتنی عقیدت سے یہ لکھا گیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بشریٰ ماروی صوفی گلوکاروں میں ایک اچھی آوازکی حامل گلوکارہ ہیں جنہوں نے اس کلام کو دلجمعی سے گایا ہے اس میں کوریوگرافر محمد فیاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہترین کوریو گرافی کا مظاہرہ کیا ہے۔ذوہیب بھٹی نے مذید کہاکہ بہت جلد اس ویڈیو کو ٹرانس کاسٹ میڈیا کے پلیٹ فارم سے ریلیز کر دیا جائیگا۔
انجم شہزاد

شیئرکریں