ذوق ریسٹورانٹ کا شاندار افتتاح،فنکاروں کی شرکت،

لاہور(شوبزرپورٹر) روایتی پاکستانی کھانوں کی چَین ”ذوق” کی جانب سے ایک اور بڑی شاخ کا افتتاح آج کراچی میں کر دیا گیا۔ اس مرتبہ ”ذوق” اپنے پکوان لکی ون مال لایا ہے۔ باوقار اور رنگارنگ تقریب کا آغاز ریڈ کارپٹ پر مہمانوں کی آمد اور استقبال سے ہوا، میزبانی کی فرائض معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین اور فنکار عثمان مظہر نے انجام دئیے۔ مہمانوں نے گفتگو کرتے ہوئے کھانے کھانے کے ساتھ ساتھ ریسٹورانٹ کی نفیس سجاوٹ اور خوبصورت ماحول کی بھرپور تعریف کی۔ اِس پُر مسرت موقع پر ذوق کے سی ای او عمار حسین نے کہا ”ہم آپ کو ایک ایسے اچھوتے ڈائننگ تجربے سے روشناس کرانا چاہتے ہیں جو نا صرف ذائقے کی ایک نئی دنیا میں لے جائے گا بلکہ آپ روایتی پکوانوں کے زریعے برصغیر کے شاندار ورثے کو بھی منفرد انداز سے جان سکیں گے”۔ عمار حسین نے تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے والے مہمانوں، معروف شخصیات، شوبز شخصیات اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کی مہمان خصوصی معروف فنکارہ ثروت گیلانی نے فیتہ کاٹ کر ریسٹورانٹ کا افتتاح کیا جس کے بعد پرتکلف طعام بوفے کی شکل میں کھول دیا گیا۔ پُرلطف ٹھنڈ کے موسم میں مہمان جس قدرریسٹورانٹ کے اندرکے ماحول سے محضوظ ہوئے اُتنا ہی مزہ ریسٹورانٹ کے بیرونی حصّے میں بیٹھنے والوں کو بھی آیا۔ ذوق ریسٹورانٹ کی سب سے پہلی برانچ۲۰۰۹ میں دوہا قطر میں کھولی گئی اورپہلی مرتبہ دوہا میں روایتی پاکستانی کھانے نفیس اور باوقار ماحول میں اُن افراد کے لئے پیش گئے جو شائستگی، معیار اور اچھے ذائقے کی قدردانی کرتے ہیں، اور یہ تمام اجزاء بلاشبہ ذوق میں پائے جاتے ہیں۔ ذوق ریسٹورانٹ کی کراچی میں اب دو شاخیں ہیں جب کہ تین شاخیں دوہا قطر میں موجود ہیں۔

شیئرکریں
  • 4
    Shares