انڈس میوزیکل ایوارڈ پرنٹ و سوشل میڈیا پر نمایاں مقبولیت حاصل کرچکاہے۔ محمد یوسف خان ہوتی

پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے کامران حیات اور اکرام بیگ کا ہر قدم پر ساتھ دونگا۔حاجی گلزار اعوان

لاہور(شوبزرپورٹر)انڈس میوزیکل ایوارڈ میڈیا و سوشل میڈیا پر نمایاں مقبولیت حاصل کرچکاہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی نائب صدر محمد یوسف خان ہوتی نے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ اس سے قبل پاکستان کی تاریخ میں بے شمار ایوارڈشوزہوئے مگر والدین اور بچوں کی محبت پر کبھی کسی نے توجہ نہیں دی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آج کے دور کو اندھیروں سے نکالنے اور ملک میں نئی نسل کی اصلاح کرنے کے اقدامات پر میں انٹرنیشنل شوآرگنائزر کامران حیات اور انڈس ہوم کی پوری ٹین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر حاجی گلزار اعوان نے کہاکہ میں اور پاکستان پیپلز پارٹی کامران حیات اور اکرام بیگ کا ہر قدم پر ساتھ دینگے اور آنے والے وقت میں ہم پاکستان میں انڈس ہوم کے چراغ سے دئیے جلائیں گے۔انڈس ہوم ویلفئیر فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کردہ ٹی پارٹی میں بریگیڈئیر سکندرعلی اور کرنل عنائت گوندل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین ہی ہماری کامیابیوں کی سیڑھیاں ہیں جن کے بغیر منزلوں کی تکمیل نہیں ہم اسلام آباد میں ہونے والے انڈس ایوارڈ اور تمام فنکاروں سمیت میڈیا پرسنزکا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس شو کے مقاصد کے لیئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

شیئرکریں