گلوکاروں کو اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کے لیئے گانا سیکھنے کی طرف بھی توجہ دینی چاہیئے۔ مہرین حسن

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف گلوکارہ مہرین حسن نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ آجکل مقابلہ بازی کا دور ہے جو جتنا زیادہ اچھا گائے گا اتنا ہی سامنے نظر آئیگا۔ایک سوال کے جواب میں مہرین حسن نے کہاکہ گلوکار شارٹ کٹ کی طرف زیادہ مائل ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ گانا تو ریکارڈ کروا لیتے ہیں مگر زیادہ دن اپنی جگہ نہیں بنا پاتے مہرین حسن نے کہاکہ میرا ان گلوکاروں کو یہی مشورہ ہے کہ اگر وہ زیادہ عرصہ اپنی آواز کا جادو جگانا چاہتے ہیں تو سیکھنے کی طرف زیادہ توجہ دیں اور جب ان کے اساتذہ انہیں گانے کے لیئے پرفیکٹ پائیں تو پھر گانا ریکارڈ کروائیں۔مہرین حسن نے کہاکہ آجکل گانا سنا کم اور دیکھا زیادہ جاتا ہے کیونکہ ہمارا میڈیااتنا فاسٹ ہو چکا ہے کہ ادھر گانا ریکارڈ ہوا ادھر ویڈیو بنی اور ادھر سوشل میڈیا پر چلتا ہوا نظر آتا ہے۔مہرین حسن نے مذید کہاکہ میں نے باقاعدہ استادوں سے گلوکاری کی تربیت حاصل کی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ میں گانا ریکارڈ کروانے سے پہلے اسے استادوں سے اوکے کرواتی ہوں پھر ریکارڈ کرواتی ہوں تاکہ زیادہ عرصہ میرے گانے کی بازگشت سنائی دیتی رہے

شیئرکریں