احمد نوازکا نجی ٹی وی کے شو’’سیاسی تھیٹر ‘‘ میں’’ چٹا چولا‘‘ہٹ ہوگیا،

لاہور(شوبزرپورٹر)نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار اور معروف سٹیج کامیڈین انجم نواز کے ہونہار سپوت احمد نوازکا گایا ہوا سونگ’’چٹا چولا‘‘ نجی ٹی وی کے شو’’سیاسی تھیٹر‘‘ میں ہٹ ہو گیا،تفصیلات کے مطابق احمد نوازنے گذژتہ روز نجی ٹی وی کے ٹاک شو’’سیاسی تھیٹر‘‘ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنا نیا گا’’چٹا چولا‘‘ پرفارم کیا جسے شومیں موجود مہمانوں اور حاضرین نے بیحد پسند کیا اور کھڑے ہو کر ان کو داد دی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پروگرام کے اینکر ،مہمانوں اور حاظرین نے کہاکہ احمد نواز کا گایا ہوا گیت’’چٹا چولا‘‘اب تک کے ہٹ گانوں میں شامل ہو چکاہے پروگرام میں شریک ماڈل آنسہ جے نے بھی احمد نوازکے گانے کی بیحد تعریف کرتے ہوئے کہاکہ احمد نواز نوجوان نسل کے دلوں کی آواز بن چکے ہیں اور ان کے گائے ہوئے گیت نوجوان نسل میں مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران احمد نواز نے بتایاکہ میں اپنے گیتوں میں نوجوانوں کی خواہش اور جذبات کو مدنظررکھتا ہوں یہی وجہ ہے کہ میرے گائے ہوئے پنجابی اور میلوڈی سونگز ان میں مقبولیت حاصل کررہے ہیں اور آج جس انداز سے مجھے سراہاگیا میں اس پر سب کا بیحد مشکور ہوں۔

شیئرکریں