گلوکارہ محرمہ علی کی ایف ایم95 پنجاب رنگ کے پروگرام’’بیٹھک سجناں دی ‘‘میں شرکت،

RJ انجم شہزاد نے اپنے مخصوص انداز میں محرمہ علی سے بات چیت کی اور پرستاروں کی بھرپور فرمائش پر ان سے گیت سنے۔

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف گلوکارہ محرمہ علی کی ایف ایم 95 پنجاب رنگ کے پروگرام ’’بیٹھک سجناں دی‘‘ میں شرکت،RJ انجم شہزاد نے اپنے مخصوص اندازمیں مڑمہ علی سے بات چیت کی اور پرستاروں کی بھرپور فرمائش پر ان سے گیت بھی سنے،تفصیلات کے مطابق محرمہ علی نے گذشتہ روز ایف ایم 95 پنجاب رنگ کے مشہور زمانہ لائیو پروگرام’’بیٹحک سجناں دی‘‘ میں شرکت کی جس میں پروگرام کے RJ انجم شہزاد نے ان کی فنی زندگی پر بات چیت کی اور اس دوران پرستاروں نے بھی محرمہ علی سے سوالات کیئے جس کا انہوں نے جواب دیا۔اس دوران پرستاروں نے ان سے فرمائش کرکے ان کے گیت بھی سنے محرمہ علی نے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے بطور اداکارہ شوبز میں انٹری کی اور بہت ساری فلموں ،ڈراموں اور ویڈیوزمیں کام کیا اسی دوران انہوں نے گلوکاری کی طرف توجہ مرکوز کرلی اور بطور گلوکارہ اپنا فنی کیرئیر بنا لیا۔محرمہ علی نے مذید کہاکہ انہوں نے بھارتی فلم میں سپرسٹارز کے ساتھ بھی کام کیا ہوا ہے۔اس دوران انجم شہزاد بھی اپنے گفتگو سے محرمہ علی سے ان کی فنی زندگی بارے بات چیت کرتے رہے یاد رہے کہ ’’بیٹھک سجناں دی‘‘ ایف ایم 95 پنجاب رنگ کا سپر ہٹ لائیو شو ہے جس میں ابتک پاکستان فلم انڈسٹری سے بہت سارے نامور گلوکار اور اداکار شریک ہو چکے ہیں۔

شیئرکریں