معروف اینکر ثناء حیات نیوز کاسٹر بن گئیں۔

مقامی چینل پر نیوز کاسٹنگ شروع کر دی

معروف اینکر ثناء حیات نیوزکاسٹر بن گئیں،مقامی چینل پر نیوزکاسٹنگ شروع کردی،تفصیلات کے مطابق ثناء حیات جو اس سے قبل بہت سارے ایونٹس اور شوزکی میزبانی کر چکی ہیں انہوں نے اب باقاعدہ مقامی ٹی وی چینل پر خبریں پڑھنا شروع کردی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران ثناء حیات نے بتایاکہ حالات حاضرہ سے باخبر رہنا میرا شروع سے ہی جنون تھا اور میری خواہش تھی کہ میں کسی ٹی وی چینل کی نیوزکاسٹر بنوں اس کے لیئے میں نے باقاعدہ طور پر شوز کی کمپئیرنگ اور ہوسٹنگ شروع کردی تھی تاکہ بولنے کا طریقہ اور تلفظ کی ادائیگی کا پتہ چلے۔ایک سوال کے جواب میں ثناء حیات نے کہاکہ میں نے چینل جوائن کرنے سے پہلے جو تجربہ حاصل کیا تھا وہ میرے کام آیا اور پہلے آڈیشن میں ہی کامیاب ہو گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ میں اب پوری لگن کے ساتھ نیوزکاسٹنگ کی طرف توجہ دے رہی ہوں تاکہ نیوزکاسٹنگ کی فیلڈمیں اپنا منفرد نام اور مقام بنا سکوں۔

شیئرکریں