میگھا اور وریندر سنگھ کا نیا البم’’بارڈر پار‘‘ 12فروری کو ’’سانجھا پنجاب ‘‘تقریب میں لانچ کیا جائیگا۔

لانچنگ تقریب منعقد کروانے پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی خصوصی طور پر مشکور ہیں۔میگھا

معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھا جی اور بھارتی گلوکار وریندر سنگھ کا مشترکہ البم ’’بارڈر پار‘‘ آج ’’سانجھا پنجاب‘‘ تقریب میں لانچ کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میگھا اور بھارتی گلوکار وریندر کا مشترکہ البم ’’بارڈر پار ‘‘جسے گذشتہ دنوں لاہور میں ہی مکمل کیا گیا تھا اس کی لانچنگ تقریب الحمراء ہال میں منعقد کیئے جانیوالے ’’سانجھا پنجاب‘‘کی تقریب میں کی جائیگی۔’’سانجھا پنجاب‘‘ کی تقریب میں گلوکارہ میگھا،وریندرسنگھ،طارق طافو،فرحانہ مقصود اور عارف لوہار شریک ہوں گے اور پرفارم کرینگے۔’’سا نجھا پنجاب‘‘ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان ہوں گے۔اس لانچنگ تقریب میں گلوکارہ میگھا اور وریندر سنگھ اپنے مشترکہ البم ’’بارڈرپار‘‘کے گیت پرفارم کریں گے اس شومیں شوبز و صحافت سے وابستہ شخصیات بھی شریک ہوں گی۔گلوکارہ میگھا نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ وہ اس لانچنگ تقریب کو منعقد کروانے پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی خصوصی طور پر مشکور ہیں جنہوں نے میری اور میرے البم کی پرموشن میں اہم کردار اداکیا ہے۔

انجم شہزاد

شیئرکریں