غزل شاہ 13فروری کو سالگرہ منایءں گی

ہرسال کی طرح اس سال بھی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جائیگی،غزل شاہ

معروف اداکارہ وماڈل غزل شاہ کل برتھ ڈے گرل بنیں گی،تفصیلات کے مطابق اداکارہ غزل شاہ کل اپنی سالگرہ مقامی ہال میں منائیں گی جس میں شوبز اور صحافت سے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔ایک ملاقات کے دوران غزل شاہ نے بتایاکہ وہ اپنی سالگرہ ہر سال دھوم دھام سے مناتی ہیں اور ان کی ان خوشیوں میں ان کے میڈیا و شوبز فرینڈز شریک ہوتے ہیں ایک سوال کے جواب میں غزل شاہ نے بتایاکہ اس بار بھی انہوں نے اپنی سالگرہ کی خوشیاں منانے کے لیئے ایک ذبردست تقریب کا اہتمام کیا ہے جس کے لیئے انہوں نے اپنے میڈیا و شوبز فرینڈز کو دعوت نامے دینے شروع کر دئیے ہیں اس تقریب میں کیک کاٹنے کی رسم کے ساتھ ساتھ ایک میوزیکل شوکا انعقاد بھی کیا جائیگا جس میں معروف گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

شیئرکریں
  • 7
    Shares