اچھا میوزک ویڈیو کسی بھی گلوکار کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے- مہرین حسن

گانا اب سننے کے ساتھ دیکھنے کی چیز بھی بن چکا ہے اس لیے جتنا اچھاویڈیو ہوگا اتنا ہی گلوکار کامیاب ہوگا

کچھ لوگ گانا سیکھے بغیر اس فیلڈ میں آجاتے ہیں مگر میں نے میں نے گائیکی کی باقاعدہ تربیت استاد طالب حسین جعفری سے حاصل کی ان خیالات کا اظہار گلوکارہ مہرین حسن نے ایک ملاقات میں کیا ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میرے سات گانے ریکارڈ ہو چکے ہیں جن میں سے دو گانوں کی ویڈیو بن چکی ہے جن میں سے ایک گانا بابورے بابو لہنگا منگا دے ملتان دا بھی ہے جس کی شاعری نامور گلوکار ملکو نے کی ہے مہرین حسن نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حال ہی میں دبئی میں بھی پرفارم کرکے واپس آئی ہوں وہاں مجھے بہت زیادہ پسند کیا گیا مہرین حسن نے کہا کہ میرے نئے ویڈیوز پر کام جاری ہے بہت جلد ان کو ریلیز کر دیا جائے گا مہرین حسن نے کہا کہ اچھا ویڈیو کسی بھی گلوکار کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اب گانا سننے کے ساتھ دیکھنے کی چیز بن چکا ہے مہرین حسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا سینئر ہمارے لیے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں ایک سوال کے جواب میں مہرین حسن نے کہا کہ آجکل ریمکس کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے میں نے بھی ایک گانا لائی بے قدراں نال یاری ٹوٹ گئی تڑک کر کے اس کو ریمکس کیا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے

شیئرکریں