بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کر کے فخر محسوس ہوتا ہے – جاوید باجوہ

گزشتہ دنوں قطر میں انڈین کلچرل سینٹر کے ایک پروگرام میں گلوکارہ مالنی کے ساتھ پرفارم کیا

مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ بیرون ملک بطور پاکستانی گلوکار مختلف تقریبات میں مجھے مدعو کیا جاتا ہے جو میرے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار قطر میں مقیم پاکستانی گلوکار جاوید باجوہ نے کیا ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ گزشتہ دنوں قطر میں انڈین کلچرل سینٹر کے ایک پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے مجھے پاکستان کی نمائندگی کرنے کا شرف حاصل ہوا جو میرے لئے کسی طرح بھی ایک اعزاز سے کم نہیں جاوید باجوہ نے کہا کہ اس پروگرام میں انڈیا سے گلوکارہ مالنی نے پرفارم کیا ان کے ساتھ دیو ٹکا کر بہت اچھا لگا جاوید باجوہ نے مزید اس بارے میں بتایا اپریل میں ایک ایک بہت بڑا ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا شرف بھی مجھے ہی حاصل ہو گا میں بیرون ملک واحد پاکستانی آرٹسٹ ہوں جو انڈین فنکاروں کے ساتھ پرفارم کر رہا ہوں جاوید باجوہ نے کہا کہ میرے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ انڈین کمیونٹی میرے فن کو پسند کرتی ہے اور مجھے اپنے پروگرام میں خصوصی طور پر انوائٹ کرتے ہیں

شیئرکریں