علی سلمان سہوترا پروڈکشن کی نئی فلم کے لیئے ولن سلیکٹ کر لیئے گئے۔

یہ سلیکشن ایک آن لائن سروے اور ووٹنگ کے زریعے کی گئی جس میں علی سلمان کو سب سے زیادہ ووٹ ملے۔

لاہور( شوبزرپورٹر)معروف ماڈل و اداکار علی سلمان سہوترا پروڈکشن کی نئی فلم کے لیئے ولن منتخب کر لیئے گئے۔یہ سلیکشن ایک آن لائن سروے اور ووٹنگ کے زریعے کی گئی جس میں علی سلمان کو سب سے زیادہ ووٹ ملے۔اس آن لائن سروے میں تین اداکار دئیے گئے تھے جن میں علی سلمان کے مقابل اداکار فیصل کھچی اور شعیب خان شامل تھے جن میں علی سلمان کو سب سے زیادہ ووٹ ملے جس پر وہ سہوترا پروڈکشن کی نئی فلم کے لیئے بطور ولن کاسٹ کر لیئے گئے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران علی سلمان نے بتایاکہ وہ اپنے پرستاروں کے بیحد مشکور ہیں جنہوں نے انہیں اس فلم کے لیئے اہل سمجھا اور انہیں ووٹ دئیے علی سلمان نے بتایاکہ ان کے ساتھی اداکار بھی اچھے ہیں مگر پرستار انہیں بطور ولن دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔علی سلمان نے مذید بتایاکہ وہ ان دنوں مختلف کمرشلز کے ساتھ ساتھ ٹی وی سیریلز میں بھی کام کر رہے ہیں جن کی ریکارڈنگز جاری ہیں۔

شیئرکریں