سرائیکی گیت’’ہرواری ٹھگے گئے ہاں‘‘ پرستاروں کی فرمائش پر ریکارڈ کروایا ہے جس کا ویڈیو اسی ہفتے شروع کر دیا جائیگا۔علی شفقت
لاہور(شوبز رپورٹر)معروف گلوکار علی شفقت نے اپنا نیا سرائیکی گانا’’ہرواری ٹھگے گئے ہاں‘‘ کی ریکارڈنگ مکمل کرلی اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روزAR سٹوڈیو میں مکمل کی گی اس گانے کی کمپوزیشن صابر علی نے ترتیب دی ہے جو لاتعداد سپرہٹ گانے کمپوز کر چکے ہیں ایک ملاقات کے دوران علی شفقت نے بتایاکہ ان کا اس سے قبل صوفی سونگ ’’الف اللہ‘‘ کا ویڈیو بھی مکمل ہے جسے جلد معروف ریلیزنگ کمپنی ریلیز کررہی ہے ایک سوال کے جواب میں علی شفقت نے بتایا کہ سرائیکی گیت’’ہرواری ٹھگے گئے ہاں‘‘ پرستاروں کی فرمائش پر ریکارڈ کروایا ہے جس کا ویڈیو اسی ہفتے شروع کر دیا جائیگا اور انشاء اللہ اسے بھی جلد ریلیز کردیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ اس گانے کی کمپوزیشن میوزک انڈسٹری کے نامور موسیقار صابر علی نے ترتیب دی ہے جو اس سے قبل عطا ء اللہ عیسیٰ خیلوی اور اکرم راہی سمیت متعدد گلوکاروں کے لیئے ڈھیروں سپر ہٹ گیت کمپوز کر چکے ہیں جو زبان ذدعام ہوئے اور میرے لیئے فخر کی بات ہے کہ میرا پہلا سرائیکی گیت بھی انہوں نے کمپوز کیا ہے ۔علی شفقت نے مذید کہاکہ وہ اپنے اس سرائیکی گیت کی ویڈیو ریکارڈنگ کے لیئے جدید ترین سہولیات ست استفادہ حاصل کرینگے تاکہ پرستاروں کو ایک سپر ہٹ گیت مل سکے جس سے وہ محظوظ ہو سکیں۔