طاہر جبار نے PSL کے خصوصی گیت ’’ہم ہیں ملتان کے سلطان‘‘ کا ویڈیو مکمل کرلیا۔

اس کی ویڈیو ریکارڈنگ ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور ٹی جے پروڈکشن ہاؤس کے سٹوڈیو میں مکمل کی گئی۔

لاہور(شوبز رپورٹر)معروف گلوکار ،اداکار،ہدائتکار و پروڈیوسر طاہر جبار نے PSL کے خصوصی گیت ’’ہم ہیں ملتان کے سلطان‘‘ کی ویڈیو مکمل کرلی۔اس خصوصی گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ گذشتہ روز ملتان کرکٹ سٹیڈیم ملتان اور ٹی جے پروڈکشن کے سٹوڈیومیں مکمل کی گئی جس کی ریکارڈنگ میں طاہر جبار کے ساتھ پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے ماڈلز جن میں اسویٰ شاہ،سمرن شہاب شاہ،مہوش،سبطین رضا،شاہ زیب رانجھا،عبد اللہ شیخ ،وحید حسن،طاہر شہزاد،عظیم شہزاداور مسٹر ملتان باڈی بلڈر القرنین عظیم شامل ہیں نے حصہ لیا۔اس کے کیمرہ مین زین ارشد تھے۔میک اپ �آرٹسٹ مشی خان تھیں جبکہ پراجیکٹ مینجر عامر رضا تھے۔اس گانے کو لکھا بھی طاہر جبار نے تھا اور گایا بھی خود تھا۔ایک ملاقات کے دوران طاہر جبار نے بتایا کہ اس ویڈیو کو 9 فروری کو ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جائیگا۔

شیئرکریں
  • 31
    Shares