جاوید علی دیسی منڈا کے دو نئے گانے مکمل،جلد تھر پروڈکشن ریلیز کرے گی۔

ویڈیوزمیں’’مہندی‘‘ اور’’ترکہ لٹا بیٹھی‘‘ شامل ہیں۔

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف فوک گلوکار جاوید علی المعروف دیسی منڈا کے دو نئے ویڈیوگیت’’مہندی‘‘ اور ’’ترکہ لٹا بیٹھی سارا‘‘مکمل ہوگئے ہیں۔ان ویڈیوز کو جلد تھر پروڈکشن سوشل میڈیا پر ریلیز کرے گی ان دونوں ویڈیوز کی ڈئریکشن یونس امان نے دی ہے اس کا میوزک گلزار خٹک نے ترتیب دیا ہے اس گانے کی ریکارڈنگ QS سٹوڈیومیں مکمل کی گئی تھی۔ایک ملاقات کے دوران جاوید علی نے بتایاکہ ان کے یہ دونوں ویڈیوز بہت اچھے سیٹ اپ پہ مکمل کیئے گئے ہیں جن میں ان کے ساتھ معروف ماڈلز نے بھی پرفارم کیا ہے انہوں نے کہاکہ ان نئے ویڈیوز کو ان کے پرستار بہت زیادہ سراہیں گے ایک ویڈیو ’’مہندی‘‘ کی رسموں پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا ویڈیو ایک دکھی گیت ہے جس میں انہوں نے خود بھی پرفارم کیا ہے۔

شیئرکریں