وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے صحت انصاف کارڈ کے اجراء کی منظوری دے دی۔

رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں راجن پور کیلئے صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا فیصلہ۔

راجن پور کے بعدڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اور ملتان کے عوام کو صحت انصاف کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ہر خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک طبی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کر سکتا ہے۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے غریب شہری اپنا اور اپنے خاندان کا مفت علاج کرائیں گے، اخراجات حکومت ادا کرے گی تحریک انصاف کی حکومت صحت انصاف کارڈ کے ذریعے تمام بیماریوں کے علاج کی سہولت دے رہی ہے۔
صحت انصاف کارڈ پروگرام کے تحت گھر سے ہسپتال اور ہسپتال سے گھر تک آمد و رفت کے اخراجات بھی دیئے جائینگے۔وزیراعلیٰ
صحت انصاف کارڈ پنجاب کے عوام کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تحفہ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ صحت کے شعبہ میں نمایاں تبدیلی کے آثار رونما ہو رہے ہیں، عوام سے کیا ہر وعدہ نبھائیں گے۔ پنجاب میں کوئی شہری اعلیٰ طبی سہولتوں سے محروم نہیں رہے گا۔ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن کی ملاقات۔
صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت نے صحت انصاف کارڈ کے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔

شیئرکریں