مظہرراہی کا ’’سوہنامعشوق‘‘اسٹیج ڈراموں تک پہنچ گیا۔

اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کیا جانے لگا،یہ اس کی مقبولیت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔مظہرراہی

لاہور(شوبز رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار مظہرراہی کا نیا بھنگڑا سونگ’’سوہنا معشوق‘‘ اسٹیج ڈراموں تک پہنچ گیا،تفصیلات کے مطابق ان دنوں مظہرراہی کا نیا ویڈیو’’سوہنا معشوق‘‘ ان دنوں ملک گیر مقبولیت حاصل کررہاہے اس سے قبل اس کے کروڑوں ٹک ٹاک بنائے گئے اور اب اس گانے کو مختلف شہروں میں اسٹیج ڈراموں میں بھی پرفارم کیا جارہا ہے اس گانے پر معروف اداکارائیں پرفارم کررہی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ ’’سوہنا معشوق‘‘ کو توقع سے زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب اس گانے کو نئے سال کے آغاز میں ریلیز کیا تھا تو اس کی گونج ٹی وی چینلز کے میوزک شوزمیں سنی جارہی تھی اور ریلیز ہوتے ہی اس کے ویڈیو کو بھی ہاتھوں ہاتھ لیا گیا اور اب اس گانے کو اسٹیج اداکارائیں اپنے مختلف ڈراموں میں پرفارم بھی کررہی ہیں جو اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس کے ساتھ ساتھ خانیوال میں ’’سوہنا معشوق‘‘ کے نام سے اسٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا جارہاہے جس کی پبلسٹی پر میری تصویر کے ساتھ لکھا ہوا ہے کہ مظہرراہی کے سپرہٹ گانے’’سوہنا معشوق‘‘ کی خصوصی پرفارمنس کے ساتھ۔مظہرراہی نے مذید کہاکہ ان کا نیا گانا ’’شکیرا‘‘ اور ’’کڑی لالٹین ورگی‘‘ کے ویڈیوز بھی مکمل ہیں جنہیں جلد ریلیز کردیا جائیگا ’’کڑی لالٹین ورگی‘‘ ان کا ڈیوٹ سونگ ہے جسے گلوکارہ نوراں لعل کے ساتھ گایا گیاہے۔

شیئرکریں
  • 3
    Shares